20 جولائی 2013 - 19:30

سعودي عرب کي شاہي حکومت سے وابستہ عناصر نے ملک کے مشرقي علاقے ميں واقع شيعہ مسلمانوں کي دو مساجد پر حملہ کرکے قرآن پاک کے نسخوں کي بے حرمتي کا ارتکاب کيا ہے-

ابنا: قرآن کريم کي بے حرمتي اور مسجد پر حملے کا يہ واقعہ مشرقي سعودي عرب کے شيعہ آبادي والے صوبے احسا ميں پيش آيا- کہا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے الطرف اور المدي کے علاقے ميں  واقع شيعہ مسلمانوں کي دو مساجد پر حملہ کرکے قرآن پاک کے نسخوں کي بےحرمتي کرتے ہوئے پارہ پارہ کرديا-اس واقعے کے خلاف علاقے کے لوگوں ميں سخت غم و غصہ پايا جارہا ہے اور انہوں نے حکومت سے وابستہ عناصر کو اس گھناونے فعل کا ذمہ دار قرار ديا ہے- اس سے پہلے بھي نامعلوم افراد  شيعہ مسلمانوں کي مساجد، ديني مقامات اور املاک پر حملے کرتے رہے ہيں - انہوں نے صوبہ احسا کے شيعہ آبادي والے شہر قطيف ميں پٹرول اسٹيشنوں اور ايک گاوں کو آگ لگادي تھي- قطيف کے امام جمعہ شيخ حسن صفار نے شاہي حکومت کي جانب سے روا رکھے جانے والے امتيازي سلوک پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہونگے-سعودي عرب کے مشرقي علاقے کے عوام گزشتہ دوسال سے اپنے بنيادي حقوق کي بالادستي کے لئے  مظاہرے بھي کر رہے ہيں- سياسي قيديوں کي رہائي اور مذہبي اور نسلي بنيادوں پر روا رکھے جانے والے امتيازي سلوک کا خاتمہ مظاہرين کے اہم ترين مطالبات ميں شامل ہے-

.......

/169